کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ

Last Updated On 03 July,2018 05:38 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد تینوں مسلح افراد کو حراست میں لے کر کیچی بیگ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔