کوئٹہ: 6 سالہ بچہ کنویں میں گرنے سے جاں بحق

Last Updated On 01 July,2018 11:04 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے کلی مینگل آباد میں 6 سالہ بچہ گھر میں کھودے گئے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کی حدود میں واقع کلی مینگل آباد کے ایک گھر میں کھودے گئے کنویں میں 6 سالہ بچہ مزمل گر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بچے کی لاش کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔