اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کے سربراہ جان محمد کا سرکاری پستول اور کاغذات چوری ہونے کا انکشاف، واقعہ کی خصوصی رپورٹ درج، تحقیقاتی کمیٹی قائم، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔
اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس جان محمد کا سرکاری پستول اور کاغذات گاڑی سے چوری ہو گئے، واقعہ 24 اگست کو پیش آیا۔ 31 اگست کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں سپشل رپورٹ درج کرلی گئی۔ سرکاری پستول کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے ہے، واقعہ کے روز آئی جی جان محمد کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور وائرلیس آپریٹر کو معطل کرکے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں پولیس کی 3 رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔