راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سسر کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے عبدالرحیم کو جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت سزائے موت کیساتھ مجموعی طور پر 29 سال قید کی سزا بھی سنائی۔ مجرم کو 5 لاکھ روپے معاوضہ اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عبدالرحیم پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ سال مورگاہ کے علاقے میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سسر کو قتل کر دیا تھا۔