راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس سال یومِ دفاع و شہدا منفرد انداز میں منایا جائے گا، مرکزی تقریب جی ایچ کیو سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شہدا کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا، شاپنگ مالز شہدا کی تصاویر سے سجائے جائیں گے، بسوں، وینوں، ٹرکوں، پرائیویٹ گاڑیوں پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی، تمام ایئر پورٹس پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی۔
Defence and Martyrs Day 2018. Ministry of Information & ISPR in joint coordinating role. Planning conference held at ISPR. Representatives from civil society, media & armed forces attended. Nation will remember and salute its martyrs and their families in a befitting manner IA. pic.twitter.com/i1mvTyHdC5
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 28, 2018
Defence and Martyrs Day 2018#WeLovePakistan #ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے pic.twitter.com/mdmIhn6ExY
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 28, 2018
میجر جنرل آصف غفور نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی، آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہدا کو یاد رکھیں، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہیدوں کو سلام، ہمیں پاکستان سے پیار ہے۔