کراچی: سرکاری افسران کے بیٹوں کا ڈکیتیوں میں ملوث ہونیکا انکشاف

Last Updated On 22 September,2018 11:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتیوں کی ڈبل سنچری کرنے والے تین ڈاکو گرفتار کر لئے۔

کورنگی پولیس نے بے قابو ڈکیٹ گروہ کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان گھروں کا بھی صفایا کرتے تھے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان ڈکیتیوں کی ڈبل سنچری کرچکے ہیں جبکہ ملزم عتیق،عدنان اور واصف سرکاری افسران کے بیٹے ہیں۔ملزمان واردات کے دوران خواتین پر تشدد بھی کرتے تھے۔ڈکیت گروہ کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔