پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔
ایس پی صدرڈویژن صاحبزادہ سجاد کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر شیخان میں غیرت کے نام پر چودہ سالہ لڑکی اور پچیس سالہ لڑکے کو گزشتہ ہفتے قتل کیا گیا تھا ،جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزموں کو ٹریس کرنےکے بعد گرفتار کیا گیا۔
ایس پی کا کہنا تھاکہ قتل میں ملوث لڑکی کے بھائی رضوان اور چچازاد جہانگیر نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے ملزموں کی گرفتاری پر ایس پی صدر اور ٹیم میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کے لیے نقد انعامات اور توصیفی اسنداد دینے کا اعلان کیا۔