کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

Last Updated On 15 October,2018 07:43 pm

لورالائی: (دنیا نیوز) لورالائی کےعلاقے دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔

لیویز کے مطابق دکی میں واقع مقامی کوئلہ کان میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک کان کن موقع پر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے کان کن کی شناخت بسمہ الله سے ہوئی، جو افغانستان کے علاقے ہوتک کا رہائشی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد میت اس کے آبائی علاقے کو روانہ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے پانچ اضلاع کوئٹہ، لورالائی، سبی، بولان اور ہرنائی میں کوئلے کے کروڑوں ٹن ذخائر ہیں جن کو بروئے کار لانے کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد کانیں بنائی گئی ہیں جہاں سے 40 ہزار سے زائد مزدور سالانہ 90 لاکھ ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالتے ہیں۔ ان مزدور کے لیے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے مزدورں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔