لاہور: (دنیا نیوز) بڑے دام کھرے کرنے والے ہوٹلوں میں بھی صفائی کے انتظامات ناقص، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تین ہوٹلوں کے کچن اور سٹور ایریاز سیل کردیے۔
بڑے ہوٹلوں میں بڑے دام لینے کے باوجود صفائی کے ناقص انتظامات، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے تین ہوٹلوں کی چیکنگ کی تو سٹور ایریاز میں گندگی پائی گئی جس پر اِن ایریاز کو سیل کردیا گیا۔ لاہور کے ساتھ ساتھ ملتان، فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں بھی متعدد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں سے متعدد کو وارننگز جاری کیے جانے کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی کیے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ زیادہ پیسے لینے والوں سے قانون کی عملداری کی بھی زیادہ توقعات ہیں۔