دنیا پور: (دنیا نیوز) دنیا پور میں گھریلو تنازع پر دیور نے بیوہ بھابھی اور بھتیجی کو قتل کردیا، ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 355 ڈبلیو بی میں پیش آیا۔ حبیب الرحمان نے گھریلو جھگڑے پر 55 سالہ بیوہ بھابھی اور 26 سالہ بھتیجی کو گولیاں مار دیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا۔ بھابھی اور بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔