فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقہ مرید والا میں گھریلو ناچاقی پر بدبخت بیٹے نے باپ اور چچا کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
تھانہ مرید والا کے علاقہ چک نمبر 211 گ ب کے رہائشی ملزم دانش نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے والد نیک محمد اور چچا طالب حسین کو نشہ آور مشروپ پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ دونوں سگے بھائیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔