فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کار پر سوار اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ موت نے آ لیا۔
فیصل آباد کے قریب شیخوپورہ روڈ پرموٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
مقتول کی شناخت بابر حفیظ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔