راولپنڈی: (دنیا نیوز) خاتون سرکاری افسر اور ڈاکٹر شوہر نے گیارہ سالہ بچی کو بے دردی سے مارا پیٹا، زخمی بچی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے نوٹس لے لیا۔
سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیا اور اطلاع کے باجود کارروائی نہ کرنے پر اے ایس آئی سجاد حسین کو معطل جبکہ بچی اور باپ کو واپس لانے کیلئے ٹیم سمندری بھجوا دی۔ سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے بچی کے میڈیکل کے بعد ڈاکٹر محسن اوراہلیہ عمارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری نے کہا کہ کنزہ کے والد نےابتدائی طور پر بچی پر تشدد سے انکارکیا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی آر درج اور ملزمان کے خلاف کارروائی ہو۔