کراچی: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں وارداتیں کرنے والا گروہ کراچی پولیس ہاتھ لگ گیا، اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرکے کوئٹہ میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی ڈکیتی میں مطلوب تین ملزمان سمیت متعدد کو گرفتار کرلیا۔
کار لفٹنگ سیل نے کوئٹہ میں تاجر کے گھر ساڑھے 5 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والےملزمان دھر لیے۔ ملزمان نے سو سے زائد اسٹریٹ کرائم کرنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ایس ایس پی اے سی ایل سی منیر شیخ کے مطابق ملزمان واردات کے دوران کٹر کی مدد سے خواتین کے زیورات کاٹتے تھے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں ساڑھے 5 کروڑ کی ڈکیتی کے مدعی عطااللہ کی جانب سے پولیس پارٹی کو 12 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ متاثرہ تاجر کا کہنا تھا پولیس کی محنت سے ملزمان گرفتار ہوئے۔ ہ
پولیس نے گرفتار ملزمان کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان واردات کرنے کے بعد چوری شدہ رقم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنواتے تھے۔