پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران موبائل فون چھینے والے گروہ کے سرغنہ سمیت نو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے اسی لاکھ روپے کے سو سے زائد قیمتی موبائل برآمد کر لیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشز نے موبائل فون مالکان میں تقسیم کئے۔
ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خیبر پختونختوا سمیت ملک بھر میں موبائل فون چھینے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ اور نو ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری شدہ موبائل خریدنے والے ڈیلر کی گرفتاری سے گروہ کو پکڑا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان چوری شدہ موبائل افغانستان اسمگل کرتے تھے جبکہ آئی ایم ایز نمبر تبدیل کر کے مقامی مارکیٹ میں بھی فروخت کرتے تھے۔ ملزموں سے اسی لاکھ روپے کے سو قیمتی موبائل، دو پستول اور تین موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔
پریس کانفرنس کے موقع پرایس ایس پی آپریشن نے متاثرہ موبائل فون مالکان میں ان کے موبائل بھی تقسیم کیے۔