کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے گاہے خان چوک پر ویلڈنگ کی دکان پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہو گئے۔ دھماکہ ٹینکر میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔
پولیس کے مطابق گاہے خان چوک کے قریب واقعہ ویلڈنگ کی دکان میں مزدور خراب ٹینکر کی مرمت کا کام کر رہا تھا اس دوران جیسے ہی اس نے ویلڈنگ شروع کی تو زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث مزدور سمیت دو افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔
لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس کے مطابق دھماکہ ویلڈنگ کے دوران ٹینکڑ میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔