کراچی: (دنیا نیوز) انسداد سائبر کرائم عدالت نے فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ فیصل رضا عابدی چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
انسداد سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے فیصل رضاعابدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
دوران سماعت فیصل رضا عابدی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ان کے موکل اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور اب تک کچھ ثابت نہیں ہوا، ان پر ٹی وی پروگرام سے کیس بنایا گیا۔
وکیل نے کہا کہ فیصل رضاعابدی نے کوئی فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز انٹرویو نہیں دیا، ایک ہی کیس میں تین ایف آئی آر درج کروائی گئیں، میرے موکل سخت بیمار ہیں، انہیں سانس، قہہ اور پتھری کا مسئلہ ہے، تاہم انسداد سائبر کرائم عدالت نے فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔