اسلام آباد: (دنیا نیوز) تین سو پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں 86 اہم شخصیات کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ ان افراد سے پیسے کمانے اور بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق پوچھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے جائیداد رکھنے والے افراد کی فہرستیں اپنے تمام علاقائی دفاتر کو فراہم کر دی ہیں۔
ان افراد کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں پوچھا جائے گا۔ پیسہ کہاں سے کمایا اور بیرونِ ملک کیسے منتقل کیا؟ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تین سو اہم افراد کے خلاف مرحلہ وار تحقیقات کی جائیں گی۔