دبئی: (دنیا نیوز) دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین جوتا فروخت کیا جائے گا، جس کی قیمت 2 ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔
دبئی میں جادا نامی کمپنی اپنی نئی کولیکشن متعارف کروا رہی ہے، جس میں سب سے نمایاں دنیا کے سب سے مہنگے ترین جوتے ہیں۔ جن کی قیمت 2 ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ خالص سونے سے بنے ان جوتوں پر 15 قیراط کے 236 ہیرے بھی جڑے گئے ہیں۔ کمپنی کو اس جوتے کو بنانے میں 9 ماہ لگ گئے۔ اسے دنیا کے واحد سیون سٹار ہوٹل برج العرب میں متعارف کرایا جائے گا۔