کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی آپریشن سے مختلف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی۔ منظم مسلح گروپس اب کسی سیاست جماعت میں نہیں، پولیس اور رینجرز اب اس پوزیشن میں ہیں کہ منظم جرائم نہ ہونے دیں۔
رینجرز حکام کے مطابق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلہ، وسیع لاکھو ایران میں ہیں جو بیرون ملک سے گروپس فعال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ گینگ وار کارندے واپس آئے تو انکا انجام بھی غفار زکری اور بابا لاڈلہ جیسا ہو گا۔ رینجرز حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی کرائم انڈیکس میں کراچی اڑسٹھ ویں نمبر پر آ گیا جبکہ دو ہزار چودہ میں کراچی انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم ہر دور میں رہا ہے جسے روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھانا چاہیے۔