کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

Last Updated On 27 October,2018 04:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملزمان اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گارڈن اور مبینہ ٹاون کے علاقوں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں مہر علی عرف پیارے، رشید عرف ارے اور محمد شہزاد عرف سجاد شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ مبینہ ٹاون کے علاقے دو ملزمان محمد یاسین اور خادم حسین کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔