پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ایس پی کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کی گمشدگی سے قبل ان کے موبائل سے گھر والوں کو ایک پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ میں خیریت سے ہوں اور جلد گھر آ جاؤں گا۔
پولیس کے مطابق موبائل ایک منٹ کے آن ہوا، موبائل کی آخری لوکیشن میسج کے وقت سرائے عالمگیر پائی گئی، اسلام آباد تھانہ رمنا میں ایس پی کے بھائی کی درخواست پر طاہر خان داوڑ کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔