کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں غیر اخلاقی پارٹیاں آرگنائز کروانے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز کا ملزم کی گرفتاری سے متعلق میڈیا کو بتانا تھا کہ فیس بک کے ذریعے غیر اخلاقی پیج چلا رہا تھا، ملزم کے گروہ کے دیگر کارندے کئی شہریوں سے پیسے بٹور چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر اخلاقی پارٹیاں کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، بوٹ بیسن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قانون کے شگنجے میں کس دیا ہے۔
ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز نے ملزم ارسلان قمر کا کچا چٹا کھول کر رکھ دیا اور بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پیج کے ذریعے نوجوانوں کو غلط سرگرمیوں پر اکساتا تھا، ملزم کے دیگر ساتھی ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں غیر اخلاقی پیج کے ذریعے 25 ہزار روپے فی جوڑا رجسٹریشن فیس وصول کی، ملزم کے خلاف دھوکا دہی، فراڈ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے آئس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو دھر لیا۔