رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،13 ملزمان گرفتار

Last Updated On 03 November,2018 08:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تیرہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں منشیات فروش، لیاری گینگ وار اور ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے تیموریہ اور سعود آباد میں کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شاہ عرف تارا، داود اور شاہ نواز عرف عادل شامل ہیں، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

رینجرز نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے شعیب احمد کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے حیدری مارکیٹ، سعود آباد اور مدینہ کالونی میں کارروائی کے دوران نو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کر لی، ملزمان کی شناخت محمد آفتاب محمد الطاف، محمد سلمان، محمد علی، عامر محمد سلیم، اسد اللہ اور محمد ذیشان نام سے ہوئی۔ تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔