لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے احاطہ عدالت سے دوڑ لگا دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور کی عدالت میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی درخواست پر کیس کی سماعت جاری تھی کہ فاضل جج کے روبرو ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست پیش کی گئی جسے مسترد کر دیا گیا۔
ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم نے موقع پا کر احاطہ عدالت سے دوڑ لگا دی، عدالتی اہلکار اور پولیس کھڑی دیکھتی ہی رہ گئی اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔