فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں کار اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، چند روز قبل کار چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی ہے اس کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
فیصل آباد تھانہ سول لائن کے علاقہ میں فارمیسی پر دوائی لینے آیا شہری کار سے محروم ہوگیا، شہری کار سے اتر کر فارمیسی میں گیا تو چند ہی سیکنڈز میں کار چور گاڑی کا لاک کھول کر نو دو گیارہ ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں کار چور کےساتھ موٹرسائیکل سوار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی، فیصل آباد میں ہر روز درجنوں کاریں اور موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں لیکن پولیس چوروں اور ڈاکووں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے۔