اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی دستاویز پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اظہر اقبال نامی مسافر وزٹ ویزے پر نجی ایئر لائن کے ذریعے اسپین جا رہا تھا۔ چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ اظہر اقبال کا ویزہ جعلی ہے۔ اس پر ایف آئی اے حکام نے ملزم اظہر اقبال کو آف لوڈ کرکے پاسپورٹ سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔