پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ وائلڈ لائف نے پشاور کے باچا خان ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر سے اسمگل شدہ 9 قیمتی باز پکڑ لیے، کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
محکمہ وائلڈ حکام کے مطابق مصدقہ اطلاع پر باچا خان ائیر پورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران قطر سے آنے والے مسافر سے نو قیمتی باز برآمد ہوئے، پکڑے گئے بازوں کی قیمت کرروڑوں روپے ہے۔
حکام کے مطابق بازوں کو تحویل میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے باز سامان کے لیے بنائے گئے ڈبوں میں چھپا رکھے تھے، وائلڈ لائف حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔