فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں محافظ ہی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے، ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار ڈکیتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ گرفتار اہلکار پولیس لائن میں تعینات ہیں۔
فیصل آباد میں چوروں اور ڈاکوؤں کے بعد پولیس اہلکار بھی شہریوں کو لوٹنے لگے۔علاقہ تھانہ ملت ٹاؤن سے 2 پولیس اہلکار شہریوں کو لوٹتے رنگے ہاتھوں قانون کے شکنجے میں آ گئے، ہیڈ کانسٹیبل سرفراز اور وقاص ناکہ لگا کر شہریوں کو اسلحے کے زور پر نقدی اور زیورات سمیت قیبتی اشیا سے محروم کر دیتے تھے کہ واردات کے دوران ہی گرفتار کر لئے گئے۔ دونوں اہلکار پولیس لائن میں تعینات ہیں۔