اوچ شریف: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی قتل

Last Updated On 30 October,2018 04:46 pm

اوچ شریف: (دنیا نیوز) دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔

 

اوچ شریف کے نواحی علاقے نوشہرہ جدید میں لڑکی کے عشق میں پاگل ہو کر دوسری شادی رچانے کے خواہش مند شخص نے پہلی بیوی کا قتل کر دیا۔ موضع غلام علی چنڑ کے جمیل احمد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، پہلی بیوی کو راضی کر کے اجازت مانگنے پر گھریلو جھگڑے شروع ہو گئے۔ دوسری شادی کے بار بار اسرار پر بیوی نہ مانی جسے خاوند نے راستے سے ہٹانے کے لیے بیوی تاج بی بی کو کولڈ ڈرنک میں کالا پتھر ملا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اطلاع پر تھانہ نوشہرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ مقتولہ کے والد عبد العزیز کی مدعیت میں ملزم جمیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔