نوشہرہ: (دنیا نیوز) پبی کے علاقے میں بنک میں ڈکیتی کے دوران چار ڈاکو بنک سے ایک کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کے تشدد سے بنک کا گارڈ بھی زخمی ہوا۔ ڈاکو سی سی ٹی وی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے بینک پبی میں ڈکیتی کے فوراً بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا، انہوں نے بینک مینجر اور بینک عملے سے ملکر ڈکیتی کی مکمل معلومات حاصل کی۔
ڈی پی او نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دوسری ضروری معلومات حاصل کر کے ڈی ایس پی پبی اور ایس ایچ اور پبی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے
ڈکیتی کے دوران سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔ جبکہ رقم کا تعین ابھی تک نہ ہو سکا۔ عینی شاہدین کے مطابق 6،7 ڈاکو تھے جن میں 4 بینک کے اندر گئے جبکہ باقی باہر تھے۔