لندن: (دنیا نیوز) ناراض مسلم لیگی رہنماچودھری نثارمنظرعام پر آ گئے، لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سنٹرمیں بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں شرکت کی، سیاسی طورپر خاموش چودھری نثارنے میڈیا سے بھی بات نہیں کی۔
چودھری نثار ڈیڑھ ماہ بعد نظرآ گئے، سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے موقع پر لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سنٹر میں ناراض لیگی رہنما شہبازشریف اور اسحاق ڈار کے ساتھ نمودار ہوئے، الیکشن میں شکست کے بعد چودھری نثار میڈیا میں آئے اور نہ ہی انہوں نے پنجاب اسمبلی کے رکن کاحلف اٹھایا۔
بتایا گیا کہ وہ ان دنوں لندن میں بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے آئے ہیں، چودھری نثار نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر نکل گئے۔