راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے، مسلم لیگ ن آج جس مقام پر کھڑی ہے یہ اس کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، دعا ہے اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔
این اے تریسٹھ کے علاقے فتح جنگ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا پاکستان کی اقتصادی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے، موجودہ صورتحال کا مقابلہ قومی اتحاد سے ممکن ہے جس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے۔
مسلم لیگ کی قیادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج پارٹی جس مقام پر کھڑی ہے، اس میں مسلم لیگ ن کی اپنی غلطیاں شامل ہیں، اب بھی کہتا ہوں عدلیہ سے محاذ آرائی کے بجائے انصاف مانگا جائے۔
سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا وہ کسی جماعت کے ٹکٹ کے محتاج نہیں، چاروں سیٹوں پر آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کریں گے۔