اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں شیشہ سینٹرز سمیت اسموکنگ اور فروخت 2 مہینوں کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت اسلام آباد میں شیشہ اسموکنگ اور شیشہ رکھنے پر پابندی لگا دی گئی۔
شہر بھر میں شیشہ کے استعمال، فروخت اور شیشہ اسموکنگ کیلئے استعمال ہونے والی اشیا پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 31 دسمبر 2018 تک ہو گا۔