ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد کے قریب مخالف گروپ کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔
دیرینہ دشمنی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، حویلیاں میں مخالف گروپ کی فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، گولیاں برسانے کے بعد حملہ آور اسلحہ لہراتے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم مضروبین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔