گجرات: (دنیا نیوز) گجرات سرائے عالمگیر میں 30 سے زائد کمسن بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت جعلی پیر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ بولانی میں جعلی پیر دو کمسن بہنوں کو کمرے میں چلہ کاٹنے کے بہانے درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں نے اپنے والدین کو بتا دیا کہ یہ پیر چلہ نہیں بلکہ زیادتی کرتا ہے۔
پولیس کے مطابق جعلی پیر بچیوں کو خوفزدہ کرتا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہارے گھر والوں کو کالا جادو کر کے جلا دوں گا۔.ملزم سائیں عابد تین ماہ تک دو سگی بہنوں سمیت 30 سے زائد بچیوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس کا ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔