کبیر والا: (دنیا نیوز) نوجوان بری طرح جھلس گیا، انتہائی تشویشناک میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔
خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے علاقہ نور پور کے رہائشی نوجوان تصور عباس کو معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے تیمور شاہ نے گھر بلا کر پیٹرول جھڑک کر آگ لگا دی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کبیر والا کے اہلکاروں نے مذکورہ نوجوان کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کبیر والا منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تصور عباس کا جسم 70 فیصد جھلس گیا ہے اور اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
جھلسنے والے نوجوان تصور عباس کے والد سلیم کے مطابق دو ماہ قبل مذکورہ ملزم اور اسکے اہل خانہ نے میرے بیٹے پر بدفعلی کا الزام لگایا تھا جس کی وجہ سے آج انہوں نے میرے بیٹے کو زندہ جلانے کی کوشش کی ہے
پولیس نے جائے وقعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد ابتدائی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔