فیصل آباد: (دنیا نیوز) پولیس نے خاتون سے شادی کا جھانسہ دیکر ڈکیتی کی واردات کرنے والے گروہ سمیت تین ڈکیت گینگ گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی نقدی، موبائل، زیورات اور گاڑیاں برآمد کر لیں۔
مدینہ ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تین ڈکیت گینگ گرفتار کر لئے۔ اس حوالہ سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی مدینہ ڈویژن ڈاکٹر فہد نے کہا کہ ملزم راشد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کی رہائشی خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر فیصل آباد بلایا اور اس خاتون کے گھر سے 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی، اور قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین لیا تھا۔ جس کا مقدمہ بھی تھانہ نشاط آباد میں درج تھا۔
پولیس نے خاتون سے واردات کرنے والے گروہ سمیت تین ڈکیت گینگ کو حراست میں لیتے ہوئے انکے قبضہ سے چھینی گئی نقدی، زیورات، موبائلز اور گاڑیاں بھی برآمد کر لیں۔