قصور: (دنیا نیوز) قصور کے علاقہ منڈی عثمان والا میں گیارہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز ملزم اکرام نے گیارہ بچی کو کھیتوں میں زبردستی لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس منڈی عثمان والا کے مطابق ملزم چار بچوں کا باپ بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اکرام کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائیگا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے۔