پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے گڑ کے تاجر کو بھرے بازار میں قتل کرنے والے دو ملزموں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ گلفت حسین کی حدود میں گڑ کے تاجر کے قتل میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں نے رقم کے تنازعہ پر تاجر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، ملزموں کی نشاندہی پر آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان نے گزشتہ روز دن دیہاڑے تاجر کو بھرے بازار میں مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔