پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے کروڑوں روپے کے غیر قانونی سوئی گیس کنکشن فراہم کرنے پر سوئی گیس کے تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے نیو سٹی ہوم کالونی کو کروڑوں روپے کے غیر قانونی گیس کنکشنز فراہم کیے۔ اہلکاروں نے غیرقانونی کنکشنز کے عوض بھاری رشوت لی۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان محکمہ سوئی گیس میں سپروائزر ہیں، ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔