لاہور: (دنیا نیوز) نقلی مصنوعات تیار کرنے والا یونٹ لاہور کے علاقے بند روڈ میں کام کر رہا تھا۔
ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی سربراہی میں ٹیم نے یہاں چھاپہ مارا تو بڑی تعداد میں نقلی پروفیومز اور دیگر پراڈکٹس ہاتھ لگیں۔
فیکٹری میں نقلی ادویات بھی تیار کی جا رہی تھیں۔ حکام نے برامد ہونے والا سامان قبضے میں لے کر یونٹ کو سیل کر دیا جبکہ دو افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔