فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقہ ملک پور میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو بہیمانہ طریقہ سے قتل کر دیا۔ ملزمان نعش پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد نے سر پر آہنی چیز سے وار کر کے قتل کر دیا اور نعش سرراہ پھینک دی گئی۔ راہ گیروں کے اطلاع کرنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ نوجوان کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ نوجوان کی شناخت ہونے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ تشدد زدہ خون میں لت پت نعش دیکھ کر راہ گیروں٘ نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لی اور کرائم سین یونٹ کی موبائل وین کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے گے۔