مرید کے: جی ٹی روڈ پر بیکری میں ڈکیتی کی واردات

Last Updated On 24 January,2019 10:08 pm

مرید کے: (دنیا نیوز) ڈاکو ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

مرید کے تھانہ صدر کی آبادی ریانپورہ میں جی ٹی روڈ پر ایک معروف بیکری پر سر شام دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گاہک کے روپ میں داخل ھوئے اور کیشیئر کو گن پوائنٹ پر لیکر ایک لاکھ کے قریب نقدی اور موبائل لوٹ کر بڑے اطمینان سے فرار ھو گئے ۔

سی۔سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو کھلے چہرے دیدہ دلیری سے واردات کرتے ھوئے دیکھا جا سکتا ھے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو چند ہزار لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔