پنڈی بھٹیاں میں سفاک شوہر کا بیوی پر تشدد، زبان کاٹ دی

Last Updated On 29 March,2019 07:28 pm

پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو چھریاں مار دیں، زبان بھی کاٹ ڈالی۔ نسرین کو انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد کے نواحی علاقہ پنڈی بھٹیاں میں سفاک شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ شوہر نے 35 سالہ بیوی نسرین کوچھریاں مار کر زخمی کر دیا اورزبان بھی کاٹ دی جسکو انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر افضال چیمہ کے مطابق متاثرہ خاتون خوف کا شکار ہے جسکی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
 

Advertisement