پروفیسر خالد حمید قتل کیس میں پیشرفت، لیہ سے ملزم ظفر شاہ گرفتار

Last Updated On 28 March,2019 04:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بہاولپور کالج کے پروفیسر خالد حمید کے قتل کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے لیہ سے مقامی مذہبی رہنما ظفرشاہ گیلانی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم طالبعلم خطیب حسین اور ظفرشاہ گیلانی میں ٹیلی فونک رابطہ تھا، واردات سے پہلے آخری کال بھی گرفتار رہنما کو کرنے کا انکشاف ہوا۔

ملزم نے ایک رات پہلے منصوبہ بتا دیا تھا جس پر ظفرشاہ گیلانی نے پلان پر عمل کرنے کی اجازت دی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ظفرشاہ گیلانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہے، صرف ٹویٹر پر ہی آٹھ اکاؤنٹ کا سراغ لگایا گیا ہے۔