لاہور: (دنیا نیوز) ملزم 2016ء میں لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار ہوا تھا۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر ملزم ذیشان کو دو سال، چھ ماہ قید بامشقت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے فارن کرنسی سمگلنگ کے بڑے کیس میں منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر ملزم ذیشان قید کی سزا سنا دی ہے۔ دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو دو سال، چھ ماہ قید بامشقت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
سینئر پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے بتایا کہ ملزم ذیشان نصیر سے 13 کروڑ فارن کرنسی برآمد ہوئی تھی۔ ملزم سے برآمد ہونے والی 13 کروڑ مالیت کی فارن کرنسی کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔
اس کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا۔ ملزم 2016ء میں لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار ہوا تھا جس کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے سنیئر پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے دلائل دئیے۔ ملزم ڈالر، پاؤنڈ سٹرلنگ، سعودی ریال، دینار دیگر فارن کرنسی دبئی لے کر جا رہا تھا۔ مجرم کو سزا کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔