قصور: (دنیا نیوز) قصور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔ ایک ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 9 ہو گئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
گزشتہ ایک ماہ دوران قصور، پتوکی، چونیاں اور کوٹ رادھا کرشن سمیت دیگر علاقوں میں تین خواتین سمیت نو افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جن عمریں بیس سے 22 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
آج بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے گراؤنڈ میں 20 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کی گرفتاری اور دیگر پوائنٹ پر تفتیش کر رہی ہے۔