لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں جنگل کا راج، مصطفی ٹاون میں موٹر سائیکل گینگ کی دن دیہاڑے ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس معاملہ چھپانے میں مصروف رہی۔
لاہور کے علاقے مصطفی ٹاون میں موٹر سائیکل سوار لڑکوں کا گروپ ہوائی فائرنگ کرتا رہا، ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دنیا نیوز کو موصول فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل گینگ اندھا دھند فائرنگ کرتے جا رہے ہیں، 751 گروپ پورے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرتے گیا لیکن پولیس سوئی رہی۔
علاقے میں سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمرے ہونے کے باوجود فوری کارروائی نہ کی گئی، پولیس واقعے کا علم ہونے پر بھی سب چھپاتی رہی۔