لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں ماں بیٹی کو قتل کر دیا گیا، ملزمان واردات کے بعد گھر کو باہر سے تالہ لگا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیں۔
تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں 40 سالہ خاتون عائشہ اور اسکی بیٹی 5 سالہ آمنہ کی لاش ملی ہے، گھر کو 5 روز سے تالہ لگا ہوا تھا، بدبو آنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع کی تو گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں۔
چالیس سالہ عائشہ دوسری شادی کے بعد اس گھر میں رہ رہی تھی، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔